اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقلی

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

لاہور: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ

لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو سانس لینے میں تکلیف، دل کی

دھڑکن تیز ہونے اور بلڈ پریشر میں اضافہ جیسے مسائل کے باعث اسپتال لایا

گیا۔ ان کے معدے میں جلن اور درد کی شکایت بھی پائی گئی ہے۔

ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ان کی حالت فی الحال

خطرے سے باہر ہے، تاہم مزید معائنے اور نگرانی کے لیے انہیں اسپتال میں داخل رکھا گیا ہے۔

یاسمین راشد کی صحت سے متعلق مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

پارٹی ذرائع نے بھی ان کی خیریت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Read Previous

کراچی: ایوارڈ یافتہ ماسی کروڑوں کی چوری میں گرفتار

Read Next

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular