اسکینڈے نیوین نیوز اردو

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں

حماد کاہلوں اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں، صوبے کو تبدیلی کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی ہونی چاہیے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پختونخوا کی اپوزیشن پارٹیاں اراکین کی رکنیت معطل کرنے کیلئے عدالتوں میں ہیں، اس وقت بھی مسلم لیگ (ن) ہمارےخلاف عدالت گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کیا ن لیگ کو اندازہ نہیں کہ اس اقدام سے فائدہ کس کو ہو رہا ہے، ایسی اپوزیشن کا کیا کریں، جس کا ہر قدم حکومت کو فائدہ دیتا ہو۔ ایسی اپوزیشن کے ساتھ چلنے سے پہلے سوچنا ہوگا، حکمران گالیاں دیتے ہیں اور اپوزیشن بھی ہمارے خلاف عدالت میں ہے، ایسی صورتحال میں عدم اعتماد میں ساتھ کیسے دیں

Read Previous

یورپ کا ایران کے خلاف بڑا اقدامجرمن چانسلر: ہم نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ 15 جولائی (دو دن بعد) کو ایران کے خلاف میکینزم ٹرگر کو فعال کیا جائے

Read Next

زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان، ایران اور عراق نے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular