اسکینڈے نیوین نیوز اردو

روس: برطرفی کے گھنٹوں بعد وزیر ٹرانسپورٹ مردہ پایا گیا

رپورٹ از: عابدہ کاہلوں

اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی فن لنٹڈ

وزیر ٹرانسپورٹ کی برطرفی کے چند گھنٹے بعد پراسرار موت: روسی سیاسی

اشرافیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی

ماسکو: روس کے وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹیرووئٹ کو پیر کی صبح صدر

ولادیمیر پوتن نے عہدے سے ہٹا دیا، اور صرف چند گھنٹوں بعد ان کی لاش

ماسکو کے نواحی پارک سے برآمد ہوئی۔ لاش کے قریب سے ایک پستول

بھی ملا اور ان کے سر پر گولی کا زخم تھا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو خودکشی

قرار دیا جا رہا ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور حتمی نتیجہ آنے

میں وقت لگے گا۔ تاہم، روسی میڈیا نے اس واقعے پر حیرت اور تشویش کا

اظہار کیا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ وزیر کی برطرفی اور موت کے

درمیان وقت کا فاصلہ محض چند گھنٹوں پر مشتمل ہے۔

صدر پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی پریس بریفنگ کے دوران

اس واقعے پر حیرت ظاہر کی اور کہا کہ یہ تفتیش کا معاملہ ہے، ہم قیاس آرائی

نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی تجزیہ کار نینا خروشچیوا کے مطابق، سٹیرووئٹ کی موت حالیہ

برسوں میں روس میں بڑھتے ہوئے دباؤ اور دوبارہ پیدا ہونے والے اسٹالن

طرز ماحول کی علامت ہے، جہاں ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے پاس نظام

سے نکلنے کا کوئی محفوظ راستہ باقی نہیں رہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ واقعی خودکشی ہے، تو یہ واضح اشارہ ہے کہ روسی

نظام میں شامل افراد کے لیے نہ صرف ترقی کے مواقع محدود ہو چکے ہیں بلکہ

ناکامی یا برطرفی کی صورت میں ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سرکاری میڈیا، خاص طور پر ٹی وی، نے اس واقعے کو

معمولی انداز میں پیش کیا۔ شام کے نیوز بلیٹن میں سابق وزیر کی موت کا

صرف چند سیکنڈ کا ذکر کیا گیا، جب کہ نئے عبوری وزیر کی تقرری پر تفصیلی

رپورٹ نشر ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اندازِ رپورٹنگ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ

ریاست اب معلومات کی ترسیل کو مخصوص زاویے سے کنٹرول کر رہ ہے،

تاکہ عوام میں کسی قسم کی بے چینی یا سوالات پیدا نہ ہوں۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ رومن سٹیرووئٹ کا انجام روس کی اشرافیہ کے

لیے ایک خاموش لیکن شدید پیغام ہے —

کہ اختیارات کے ایوانوں میں جگہ بنانا اب نہ صرف مشکل بلکہ خطرناک

بھی ہو چکا ہے۔

Read Previous

راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر تنازع، باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کیا

Read Next

روس کا نیٹو اہداف پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular