اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شیخہ اسماء ثانی پاکستان کی سیاحت کی سفیر مقرر

رفعت کوثر


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ

مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے محترمہ شیخہ اسماء ثانی کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پیش کر رہی ہوں۔

نانگا پربت سر کرنے کی کامیابی پر ان کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔


اصل تحریک وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت سے حاصل ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئےخوشی

ہو رہی ہے۔

قطری شہزادی شیخہ اسماء نے نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کر دی

ان کا کہنا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کو نانگا پربت سر کرنے پر بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان قائم دیرینہ دوستی کی روشن مثال بھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کی کامیابی ہمت، حوصلے اور عزم کا شاندار پیغام ہے۔

Read Previous

فیصل آباد: ن لیگی رہنما کے ڈیرے پر حساس اداروں کا چھاپہ

Read Next

بلڈ پریشر: ایک خاموش قاتل جو نظر سے اوجھل ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular