پوتین و عراقچی ملاقات، اسرائیلی حملوں پر مذمت
شمائلہ اسلماسکینڈے نیوین نیوز ایجنسیبیورو چیف پاکستان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور روسی صدر پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات۔پوتین اور عراقچی ملاقات … مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال سے نکلنے کے راستوں پر
شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور روسی صدر پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات۔
پوتین اور عراقچی ملاقات … مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال سے نکلنے کے راستوں پر گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے … ایران اپنی خود مختاری اور سرزمین کا دفاع کر رہا ہے
روسی صدر ولادی میر پوتین نے پیر کے روز ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ “ایران پر کیا جانے والا اشتعال انگیز حملہ کسی بھی جواز یا عذر پر مبنی نہیں”۔ روسی میڈیا کے مطابق، پوتین نے یہ بھی کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ “مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال سے نکلنے کے راستوں پر گفتگو کا موقع فراہم کرے گا”۔
پوتین نے مزید کہا کہ روس “ایرانی عوام کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے”۔
اپنی طرف سے عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی مذمت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس “تاریخ کے درست پہلو پر کھڑا ہے”۔
عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انھوں نے صدر پوتین سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اپنی خود مختاری اور اپنی سرزمین کا دفاع کر رہا ہے