google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

یوفون اور ٹیلی نار کا اشتراک، صارفین کے لیے نئی سہولیات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسامہ زاہد


ایس این این نیوز اردو

l

پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوفون اور ٹیلی نار نے اشتراک کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ عمل آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ان کمپنیوں کے ملاپ کے بعد صارفین کو نہ صرف بہتر سروسز فراہم کی جائیں گی بلکہ نئی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ماہرین کا ماننا ہے

کہ اس شراکت داری سے مارکیٹ میں مقابلے کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور صارفین کو زیادہ آپشنز مل سکیں گے۔

ٹیلی کام سیکٹر کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انضمام پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔