رفعت کوثر
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این نیوز اردو
گڈو بیراج پر آج ایک بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ سے دریائی کناروں کے قریبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر سیہون میں دریائی بیلٹ کے رہائشیوں سے علاقہ خالی کروانے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے بھی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے پانی نے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھا دی ہے۔ اگر حفاظتی بندوں کو نقصان پہنچا تو قریبی دیہات میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔
