حماد کاہلوں
ایس این این اردو
گوجرانوالہ: افسوسناک واقعہ پیپلز کالونی میں پیش آیا جہاں بھتیجے نے توہینِ مذہب کے الزام میں اپنی پھوپھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے گھر میں موجود تھی جب سفاک ملزم نے اچانک حملہ کیا اور گردن پر چھری کے وار سے اس کی جان لے لی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ملتان کا رہائشی ہے اور چند دنوں کے لیے پھوپھی کے گھر آیا ہوا تھا۔
واقعہ کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو آلۂ قتل ہاتھ میں لیے گھر کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔