شاہین اقبال طاہر
تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ
ایس این این نیوز اردو
گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ او محمد لقمان سمیت تین پولیس افسران کو رشوت لینے، شہری سے جبراً دستخط
کروانے اور رقم وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شہری سے اشٹام پیپر پر زبردستی دستخط کروائے گئے اور جبراً رقم وصول کی گئی۔ سٹی پولیس آفیسر
محمد ایاز سلیم نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد کو انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری میں ایس
ایچ او اور دو تفتیشی افسران قصوروار پائے گئے۔
بعد ازاں سی پی او گوجرانوالہ نے انسپکٹر لقمان، سب انسپکٹر غلام فرید اور اے ایس آئی خالد کو تھانہ سبزی منڈی کی حوالات
میں بند کروا دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا، جس میں اغواء، جبراً رقم وصول کرنے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل ہیں۔
سی پی او محمد ایاز سلیم نے واضح کیا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی “کالی بھیڑوں” سے کوئی رعایت نہیں برتی
جائے گی اور کرپشن و بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
