شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
’آئی لاو یو‘ کے ساتھ آتش فشاں پھٹ پڑا، گوئٹے مالا میں انوکھا پروپوزل وائرل
گوئٹے مالا میں محبت کے اظہار کا ایک لمحہ دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔ ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو بلند پہاڑ پر پروپوز کیا تو قدرت نے بھی اس منظر کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔ جیسے ہی لڑکی نے “ہاں” کہا، عقب میں موجود مشہور آتش فشاں فوئیگو (Volcán Fuego) اچانک پھٹ پڑا اور فضا کو شعلوں اور دھوئیں سے روشن کر دیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو مورگن الیکسا نامی خاتون نے اپلوڈ کی، جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آتش فشاں اکاٹیناگو کی چوٹی پر موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی نکالتا ہے اور مورگن کو پروپوز کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ خوشی سے “یس” کہتی ہیں، پس منظر میں آتش فشاں دھماکے سے پھٹ پڑتا ہے۔
یہ رومانوی اور ڈرامائی لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین نے اسے “قدرت کی سب سے خوبصورت سرپرائز” قرار دیا۔
