اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کینیڈا میں بھارتی گینگسٹرز کے ہاتھوں بزنس مین قتل

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

کینیڈا میں بھارتی گینگسٹرز کی مجرمانہ سرگرمیاں بڑھنے

لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد بزنس مین درشن

سنگھ کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ قتل کی ذمہ

داری بھارتی بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ نے دعویٰ کیا کہ درشن سنگھ کو

بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔


دوسری جانب سکھ فار جسٹس نے الزام لگایا ہے کہ درشن سنگھ

کا قتل بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ نے کیا، اور

قاتلوں کو بھارتی قونصلیٹ کی پشت پناہی حاصل ہے۔