اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کہوٹہ میں شادی کی خوشیوں پر سپر تھری والی بال ٹورنامنٹ
کہوٹہ میں شادی کی خوشیوں پر سپر تھری والی بال ٹورنامنٹ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کہوٹہ (ندیم آزاد)


کہوٹہ کے نواحی گاؤں کھڈیوٹ میں شادی کی خوشیوں کو کھیلوں سے جوڑتے ہوئے ’’سپر تھری والی بال ٹورنامنٹ‘‘ کا انعقاد کیا

گیا، جہاں نوجوانوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔

سرسبز و شاداب کھڈیوٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام سمیع ستی اور راجہ اسامہ کی شادی کی خوشی میں

کیا گیا۔ ایونٹ میں خطۂ پوٹھوار کی تین نمایاں ٹیموں—پیراڈائز کلب اسلام آباد، کھڈیوٹ کلب اور پوٹھوہار کلب—نے شرکت کی۔

فائنل میچ کھڈیوٹ کلب اور پوٹھوہار کلب کے درمیان کھیلا گیا، جو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ گراؤنڈ

شائقین سے بھرا ہوا تھا اور ہر پوائنٹ پر خوب جوش دیکھنے کو ملا۔

جیتنے والی ٹیم کو 20 ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔


منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف لانا اور شادی کی خوشیوں کو

مثبت انداز میں منانا تھا۔

علاقہ مکینوں اور مہمانوں نے اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھرپور سراہا اور ان کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔