اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کہوٹہ موضع بٹالہ میں ناجائز قبضہ واگزار
کہوٹہ موضع بٹالہ میں ناجائز قبضہ واگزار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کہوٹہ (ندیم آزاد)


پنجاب پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ممبر ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی ایوشہ ظفر کی زیر

نگرانی موضع بٹالہ میں ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران زمین کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔

یہ کارروائی ساجد جنجوعہ کی درخواست پر کی گئی۔ حلقہ پٹواری اور گرداور عامر حسین موقع پر موجود رہے اور سرکاری

ہدایات کے مطابق تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے۔ متعلقہ محکموں کا عملہ بھی کارروائی کے دوران موجود رہا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر نے کہا کہ ناجائز قبضہ جات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے

اور شہریوں کے قانونی حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کے ناجائز قبضے کی

صورت میں فوری طور پر متعلقہ فورمز سے رجوع کریں تاکہ بروقت اور مؤثر کارروائی ممکن ہو۔