شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی،
بیورو چیف پاکستان
کٹاس راج مندر شدید بارش کی زد میں، تاریخی مقام کی حفاظت جاری
چکوال کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی شدید بارش کے باعث تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل مقام کٹاس راج مندر خطرے سے دوچار ہے۔ اس مقام کو ہندو برادری کے لیے نہایت مقدس سمجھا جاتا ہے، اور یہاں بھارت کے سابق وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی سمیت کئی اہم ہندو رہنما بھی حاضری دے چکے ہیں۔
محکمہ انتظامیہ اور مقامی حکام صورتِ حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس تاریخی مقام کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی شدت غیر معمولی ہے، اور کٹاس راج کی قدیم عمارات اور تالابوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
