شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
کوئی امداد نہیں، کوئی انصاف نہیں: قوال گروپ دھرنا دینے جا رہا ہے!
ماجد علی صابری طبلہ اور ہارمونیم کے ساتھ علامتی دھرنا دیں گے
معروف قوال ماجد علی صابری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز کراچی
پریس کلب کے باہر موسیقی کے آلات اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ علامتی
دھرنا دیں گے۔ یہ احتجاج کلات سانحہ کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی
جانب سے معاوضے کے کسی اعلان نہ ہونے کے خلاف کیا جا رہا ہے،
حالانکہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
