Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
کراچی کے علاقے قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جسے پولیس نے جعلی خواجہ سرا قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ سجاد بن بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ رات کے اوقات میں میک اپ کرکے اور خواتین کا لباس پہن کر سڑکوں پر گھوما کرتا تھا۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کے ساتھ رہائش پذیر ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اصل محرک جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
