اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کراچی حادثے کے بعد مشتعل عوام نے سات ڈمپرز جلا دیے

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو


فیڈرل بی ایریا میں ہفتہ کی رات پیش آنے والے خوفناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ ماہ نور اور اس کا 14 سالہ بھائی احمد رضا جاں بحق جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، یہ خاندان ملیر میں شادی کی تقریب سے گھر واپس جا رہا تھا۔

حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے راشد منہاس روڈ پر کم از کم سات ڈمپر ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے اب تک آتش زنی اور توڑ پھوڑ میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے سی سی ٹی وی اور ویڈیو شواہد کی مدد لی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے پر دھرنا دیتے ہوئے نقصان کی تعداد نو گاڑیاں بتائی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Read Previous

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر پانچ وکٹوں سے شاندار فتح

Read Next

پاکستانی مارکیٹس میں کھلا تیل، صحت کیلئے خطرہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular