اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کراچی بارش حرا مانی کی تصاویر پر تنقید
کراچی بارش حرا مانی کی تصاویر پر تنقید

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کراچی کی حالیہ بارشوں میں نیلی ساڑھی پہنے اداکارہ حرا مانی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد وہ مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ، جو کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اکثر اپنی بولڈ انداز اور فوٹو شوٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔

اس بار حرا مانی نے نیلی ریشمی ساڑھی میں بارش سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بھیگتی بھاگتی اور نٹ کھٹ انداز دکھاتی نظر آئیں۔

تاہم صارفین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے وقت میں اداکارہ کی جانب سے فوٹو شوٹ شیئر کرنا غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔