Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
لاہور پولیس کے ترجمان اور ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، پولیس کانسٹیبل شاہد کو ہوائی فائرنگ کی ویڈیو کی بنیاد پر پہلے ہی سزا دی جا چکی ہے۔
یہ ویڈیو چند ماہ قبل پہلی بار میڈیا میں منظر عام پر آئی تھی، جس پر ایس پی صدر نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل شاہد کو
معطل کیا اور انکوائری کے لیے بھیجا۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد کانسٹیبل کو سزا دی گئی اور بعد میں بحال کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے افسوس کا اظہار کیا کہ واقعے کی ویڈیو ایک بار پھر غیر پیشہ ورانہ انداز میں نشر کی گئی، جبکہ خبر
میں موقف شامل نہیں کیا گیا، جو کہ انتہائی نامناسب ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا سخت نظام موجود ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
