خالد چوغطہ
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!ایس این این نیوز اردو
ضلع میں کرسمس ڈے کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ڈی پی او فراز احمد نے مسیحی برادری کے پادریوں اور
منتظمین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ میٹنگ میں ضلع بھر سے مسیحی رہنما موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے
علاقوں کی صورتحال، مسائل اور خدشات سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔
ڈی پی او فراز احمد نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ کرسمس ڈے پر سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت، منظم اور مؤثر ہوں
گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس نے ہر چرچ، عبادت گاہ اور اجتماع کے مقامات کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دینا
شروع کر دیا ہے، تاکہ مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو پرسکون ماحول میں منائے۔
میٹنگ کے دوران مسیحی رہنماؤں نے پولیس کے تعاون اور گذشتہ برسوں کے سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر کرسمس سے قبل ولنٹیئرز کی ٹریننگ، داخلی و خارجی راستوں کی خصوصی نگرانی، پارکنگ مینجمنٹ اور دیگر
اہم نکات پر بھی غور کیا گیا۔
ڈی پی او نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور عوام میں آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس جیسے
مذہبی تہوار کو پرامن بنانا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا
جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، امن اور بھائی چارے کے لیے دعا بھی کی گئی۔
