اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

(بلال حسن بھٹی

ایس این این نیوز


ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کے تبادلے کے

احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

سعید بھٹی (سب انسپکٹر) کو ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ سے تبدیل کر

کے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

عظمت علی (سب انسپکٹر) انچارج انویسٹیگیشن گوگیرہ سے تبدیل

ہو کر ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ مقرر ہوئے ہیں۔

سعادت اللہ بلوچ (انسپکٹر) کو ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور سے

تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن تعینات کیا گیا۔

دانیال لیاقت (سب انسپکٹر) کو ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سے

تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور لگایا گیا ہے۔

علی رضا شاہ (سب انسپکٹر) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے تبدیل ہو کر

ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم تعینات ہوئے ہیں۔

نعیم اختر (سب انسپکٹر) انچارج انویسٹیگیشن تھانہ سٹی رینالہ

خورد سے تبدیل ہو کر ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

اعظم چشتی (انسپکٹر) آر آئی پولیس لائنز سے تبدیل ہو کر ایس ایچ

او تھانہ راوی کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ تبادلے میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر

کیے گئے ہیں تاکہ عوامی خدمت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔