خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے صبح سویرے مختلف ضلعی دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور افسران و ملازمین
کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی نے ڈی سی آفس کی برانچز، محکمہ تعلیم اور ضلع کونسل کے دفاتر کا معائنہ کیا،
جبکہ صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کی صورتحال بھی چیک کی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق چیکنگ کے دوران مختلف برانچز میں 9 افسران اور 14 اہلکار غیر حاضر پائے گئے۔ غیر حاضر
ملازمین کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور تین روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ
“ہر ملازم کو وقت پر ڈیوٹی پر حاضر ہونا ہوگا، تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ عوام کو بروقت سرکاری خدمات فراہم
کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ حاضری اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضلعی دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر اچانک چیکنگ جاری رہے گی۔
ڈی سی نے ضلع کونسل ہال کا دورہ کرکے تزئین و آرائش کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ ضلع کونسل آفس میں فلٹریشن پلانٹ کی فعالیت کا جائزہ بھی لیا۔
