اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈائنو سفاری پارک میں ‘ٹائم ٹریول تھیٹر’ کا افتتاح

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈائنو سفاری پارک میں “ٹائم ٹریول تھیٹر” کا افتتاح کر دیا، جو بچوں کے لیے تفریح اور تعلیم کا نیا ذریعہ بنے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ تھیٹر کا مقصد نئی نسل میں تخیل، سیکھنے اور خوشی کو فروغ دینا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منفرد پروجیکٹ بچوں کو فطرت، جانوروں اور ماحولیات سے محبت کا درس دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ
“اگر ہم تین سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو یہ اقدار سکھاتے ہیں، تو وہ بہتر انسان بن کر پروان چڑھیں گے۔”

انہوں نے اس تھیٹر کو کراچی کے ثقافتی منظرنامے میں ایک قابل قدر اضافہ قرار دیا، جو شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کرے گا۔

Read Previous

جی بی وزیر خزانہ کی سیلاب متاثرین سے بدتمیزی وائرل

Read Next

سندھ اسمبلی میں اجرک نمبر پلیٹس پر گرم مکالمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular