اسکینڈے نیوین نیوز اردو

چین، روس اور بھارت کی قربتیں امریکہ کے لیے نئی فکر
چین، روس اور بھارت کی قربتیں امریکہ کے لیے نئی فکر

حماد کاہلوں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ

چین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنی۔ اس بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی نے ان تعلقات کو مزید اہمیت دی ہے۔

ماہرین کے مطابق روس، چین اور بھارت کی یہ بڑھتی ہوئی قربت عالمی سیاست میں طاقت کے توازن کو بدل سکتی ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب روس مغربی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اور چین امریکہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شکار ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس ان رہنماؤں کے لیے مغرب کے خلاف اتحاد اور تعاون ظاہر کرنے کا پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تعلقات امریکہ کی عالمی حکمتِ عملی کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتے ہیں۔