اسکینڈے نیوین نیوز اردو

چکلالہ میں پولیس پر فائرنگ، خطرناک ڈاکو زخمی گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


رپورٹ: شمائلہ اسلم،

بیورو چیف پاکستان

ایس این این نیوز اردو

‏راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں رات گئے پولیس پارٹی پر

موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی

کارروائی کے دوران ایک خطرناک اور مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں

گرفتار کر لیا گیا، جب کہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین

وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ فائرنگ کے مقام سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر

موجود پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو

روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے

جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن

شروع کر دیا ہے۔