شمائلہ اسلم
بیورو چیف – پاکستان
ایس این این اردو
لندن – برٹش میڈیکل جرنل (BMJ) میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ باقاعدگی سے چپس کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، اگرچہ آلو کو بیک، اُبالنے یا میش کرنے سے خطرہ نسبتاً کم ہوتا ہے، لیکن پھر بھی اس سے 5 فیصد تک خطرہ بڑھتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر آلو کی جگہ ثابت اناج (Whole Grains) کو خوراک کا حصہ بنایا جائے تو ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔