اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اعجاز کاہلوں


ایس این این اردو

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے متعلق سوشل

میڈیا پر گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار دی

گئی ہیں۔ ایک بیان میں پارٹی رہنما نے کہا کہ “اندرونی کہانی

کے نام پر پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں، سچ جلد

سامنے آ جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “آپ کے انباکس میں آنے والی ہر خبر

سچی نہیں ہوتی۔ بعض ذرائع آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔”

رہنما کے مطابق، “کچھ عناصر گزشتہ دو ہفتوں سے کردار کشی

کی مہم چلا رہے ہیں، لیکن وہ اس بار بھی ناکام ہوں گے۔ ایک

مقدمہ وہ ہار چکے ہیں، اگلا میں جیتوں گی، انشاءاللہ۔”

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے لیے اصل ترجیح صرف

وزیراعظم عمران خان ہیں، باقی تمام باتیں صرف توجہ ہٹانے

کی کوششیں ہیں۔