اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گی

رفعت کوثر
سکینڈی نیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزارتِ خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے

روپے 36 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 11 روپے 37 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 فی لیٹر کمی کی گئی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئ

Read Previous

جمشید دستی نااہل قرار

Read Next

سی ڈی اے کا کمرشل پلاٹس کا کامیاب ترین نیلام عام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular