Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
پولیس اور رینجرز نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں رقم، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق، گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے جو تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک لبیک کی قیادت نے ان دعوؤں کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں اور سعد رضوی کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جماعت کے کارکنوں میں سخت ردعمل پایا جا رہا ہے۔
