شمائلہ اسلم
ایس این این اردو نیوز
بیورو چیف پاکستان
کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس کے مطابق ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ کھود کر پائپ لائن کے ساتھ پریشر وال اور ہائی پریشر کلپ نصب کیے گئے تھے تاکہ کروڈ آئل چوری کیا جا سکے۔ تاہم پارکو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنکشن پکڑ لیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔
مقدمے کے متن کے مطابق سکیورٹی ٹیم نے مشکوک سرگرمی پر پلاٹ نمبر C-1 اور C-2 کی تلاشی لی، جہاں گودام کے اندر کھڈا کھودا گیا تھا جو براہ راست پائپ لائن کی طرف جا رہا تھا۔ کھڈے کے اندر نصب پریشر وال اور ہائی پریشر کلپ قبضے میں لے لیے گئے۔
پولیس نے موقع سے تمام سامان ضبط کر کے لائن کو بند کر دیا اور حفاظتی کلپ نصب کر دیے۔