اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب کے دیہاتوں میں ترقی کی نئی صبح — ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو منصوبہ

بیوروچیف ساوتھ ایسٹ ایشیا ،اسامہ زاہد

پنجاب کے دیہاتوں میں ترقی کی نئی صبح — ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو منصوبہ

پنجاب حکومت نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے “ستھرا پنجاب” اور “ویسٹ ٹو ویلیو” منصوبوں کے تحت 1200 دیہاتوں کو جدید ماڈل ولیجز میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس وژنری منصوبے کا جائزہ اجلاس خود صدارت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب دیہی عوام کو بھی وہ تمام بنیادی سہولیات میسر آئیں گی جو شہری زندگی کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

ہر گاؤں میں 24 گھنٹے صاف پانی کی فراہمی، زیرِ زمین سیوریج سسٹم، ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس، کشادہ پکی سڑکیں، بچوں کے لیے محفوظ پارکس، درختوں سے سجی گلیاں اور ہر گھر کو شناخت دینے والے نمبر — یہ سب اب خواب نہیں حقیقت بننے جا رہے ہیں۔

پائیدار ترقی کو ممکن بنانے کے لیے سولر انرجی سے چلنے والے واٹر اینڈ سیوریج سسٹم متعارف کروائے جا رہے ہیں، جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ دیرپا سہولتوں کی ضمانت بھی دیں گے۔

پائلٹ منصوبے کے تحت 130 دیہات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، اور اب باقی علاقوں میں کام تیزی سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس شاندار اقدام کا مقصد صرف انفرااسٹرکچر کی بہتری نہیں، بلکہ دیہی زندگی کا معیار بلند کرنا اور ہر گاؤں کو فخر و خود داری کا مقام دینا ہے۔

یہ منصوبہ صرف ترقی کا نہیں، بلکہ امید، روشن مستقبل، اور دیہی عوام کے لیے حکومتی محبت اور عزم کی زندہ مثال ہے

Read Previous

ی گلبرگ اسلام آباد برانچ (کوڈ 0446) پر ہیکرز کا حملہ ہوا اور بے شمار اکاؤنٹس میں سے خطیر رقومات چرا لی گئیں-

Read Next

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام – لاہور ائرپورٹ سے گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular