اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب میں 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ
پنجاب میں 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم

بیورو چیف پاکستان

ایس این این نیوز اردو

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 28 ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے اور ان کی دکانیں سیل کر

دیں۔ ترجمان کے مطابق جعلی ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلرز کی توثیق اور سکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ 511 ڈیلرز نے لائسنس کی تجدید کی

درخواست دی، جن میں سے 393 کو گرین سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔


مزید 90 کیسز کی اسکروٹنی جاری ہے، جبکہ 44 کی سماعت مکمل اور 46 کیسز پر کارروائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 92 ہزار 644 اسلحہ لائسنس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 10 لاکھ 12 ہزار 454 انفرادی، 37 ہزار

918 سکیورٹی کمپنیوں، اور 42 ہزار 272 مختلف اداروں کے نام پر جاری کیے گئے ہیں۔


محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے،

جبکہ تمام ریکارڈ نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔