شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے
پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے
کہا ہے کہ سرکاری ادارے مکمل جذبے اور محنت سے صورتحال پر قابو
پانے کے لیے متحرک ہیں۔
انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو بروقت سائرن اور اعلانات کے
ذریعے آگاہ رکھا جائے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری
اداروں سے تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
