اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں موسلاد ھار بارش
پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں موسلاد ھار بارش

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چنیوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دو گھنٹے سے زائد بارش کے باعث متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

شیخوپورہ اور گرد و نواح میں بھی شدید بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ جہلم اور اس کے اطراف کے ندی نالے بپھر گئے اور کچھ علاقے زیرِ آب آگئے۔

ندی نالوں کا پانی آبادیوں تک پہنچ گیا، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیاں انجام دینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔