Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40
واں اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان
رفیق کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین، ملک صہیب
احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کے
اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کمیٹی نے پاکستان-ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے
دوران سکیورٹی انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ حاصل کی
اور اطمینان کا اظہار کیا۔
