اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے: قانون کی بالادستی کیلئے کارروائیاں

حماد کاہلوں


ایس این این اردو

پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت

نے تنظیم کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

منصوبے کے تحت ٹی ایل پی کے رہنماؤں کی جائیدادیں اور دیگر اثاثے محکمہ اوقاف کے سپرد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جماعت کے پوسٹرز،

بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔