اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب حکومت کا غیرقانونی ریمپ ہٹانے کا بڑا فیصلہ
گوجرانوالہ میں بھتیجے نے توہین مذہب پر پھوپھی کو قتل کیا

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گلیوں اور سڑکوں پر بنائے گئے غیرقانونی ریمپ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق شہریوں نے

لمبے اور اونچے ریمپ بنا کر راستوں کو تنگ اور عوام کے لیے عذاب بنا رکھا ہے، جس سے ٹریفک میں مشکلات اور پانی کے نکاس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ تمام گلیاں اور راستے عوامی ملکیت ہیں، لہٰذا کسی کو بھی ذاتی سہولت کے لیے انہیں بند یا تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے

گی۔
انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فوری طور پر ریمپ ہٹانے کی کارروائیاں شروع کی جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو اور سڑکیں

کشادہ رہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہری سہولت اور عوامی مفاد کے لیے کیا جا رہا ہے، تاکہ صاف، کشادہ اور محفوظ راستے یقینی بنائے جا سکیں۔