google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب حکومت کا بیوہ یا رنڈوا کو تاحیات پنشن دینے کا اعلان

ایس این این نیوز اردو

August 21, 2025

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے انتقال کے بعد اُن کے شریکِ حیات (بیوہ یا رنڈوا) کو تاحیات پنشن دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پہلے یہ سہولت صرف مخصوص مدت کے لیے دی جاتی تھی، تاہم اب شریکِ حیات کو زندگی بھر پنشن فراہم کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے خاندانوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا اور ان کے مالی مسائل کم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس سے موجودہ اور آئندہ تمام کیسز مستفید ہوں گے۔