اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب حکومت کا ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو گھر کا تحفہ
پنجاب حکومت کا ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو گھر کا تحفہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

لاہور — صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو اپنے گھروں کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔ حکومت

پنجاب نے ایک منفرد فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کے مالک بن سکیں۔

بلال یاسین نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ایک حکومتی اقدام نہیں بلکہ خدمت، عبادت اور سعادت کا سفر ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ ہدف ایک سال نہیں بلکہ دس ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر ہاؤسنگ کے مطابق، “کرایہ دار، مزدور اور کم آمدن طبقے کے لوگ اب اپنے گھروں کے مالک بن چکے ہیں۔ یہ لمحہ میرے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔”