اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کے خلاف کارروائی روک دی
پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کے خلاف کارروائی روک دی

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

دو رکنی بینچ جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر اراکین کے ساتھ ان کی نااہلی کا اعلان کیا۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا اور کیس کی مزید سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔