شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف، پاکستان
ٹاروبا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز میں 1-0 کی برتری بنا لی۔
یہ فتح محمد رضوان اور ڈیبیوٹنٹ حسن نواز کی عمدہ بیٹنگ کا نتیجہ تھی، جنہوں نے ناقابل شکست سنچری شراکت قائم کی۔ ان کی اننگز میں بابر اعظم اور محمد حسین کی قیمتی شراکت بھی شامل رہی۔
ویسٹ انڈیز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹاروبا میں باآسانی حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔
