اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پاکستان کی زرعی سینس: 17 ہزار فارم 100 ایکڑ سے زائد زمین کے مالک

شمائلہ اسلم


بیورو چیف – پاکستان


ایس این این اردو

اسلام آباد – پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل زرعی مردم شماری (Agricultural Census 2024) کے مطابق، ملک میں تقریباً 17 ہزار فارم مالکان ایسے ہیں جن کے پاس

100 ایکڑ یا اس سے زیادہ زمین ہے، اور وہ مجموعی طور پر 3.65 ملین ایکڑ اراضی کے مالک ہیں۔ یہ مالکان ملک کی کل زرعی زمین کا 6 فیصد رکھتے ہیں۔

زرعی سینس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کل قابلِ کاشت رقبہ 52.8 ملین ایکڑ تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ملک کی 20 فیصد فارم ہولڈنگز کا سائز 7.5 ایکڑ سے

12.5 ایکڑ کے درمیان ہے، جو مجموعی طور پر 10.6 ملین ایکڑ رقبے پر مشتمل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق:

  • پاکستان میں فارموں کی تعداد 2010 میں 8.26 ملین سے بڑھ کر 2024 میں 11.7 ملین ہو گئی ہے۔
  • تاہم، آبادی میں اضافے کی وجہ سے اوسط فارم سائز 6.4 ایکڑ سے گھٹ کر 5.1 ایکڑ رہ گیا ہے۔
  • ملک میں 19.8 ملین گھرانے زراعت سے وابستہ ہیں۔
  • 251 ملین سے زائد مویشی ملک بھر میں پائے جاتے ہیں۔
  • غیر آبپاش زمین کا رقبہ 2010 میں 8.4 ملین ایکڑ سے کم ہو کر 2024 میں 4.9 ملین ایکڑ رہ گیا ہے۔
  • گزشتہ 14 سالوں میں قابلِ کاشت رقبے میں 10.2 ملین ایکڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

صوبہ وار تفصیلات:

  • پنجاب: 5.05 ملین فارمز، 31 ملین ایکڑ سے زائد
  • خیبر پختونخوا: 4.17 ملین فارمز، 8.83 ملین ایکڑ
  • سندھ: 1.82 ملین فارمز، 9.19 ملین ایکڑ
  • بلوچستان: 633,000 فارمز، 8.83 ملین ایکڑ
  • اسلام آباد: 17,000 فارمز، نسبتاً کم رقبے پر

یہ مردم شماری پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کی گئی۔

Read Previous

پی ٹی آئی نااہلی پر اسمبلی میں اعتراض، حکومت نے لاتعلقی ظاہر کی

Read Next

یوم آزادی سے قبل اسلام آباد میں ہارنز پر پابندی عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular