شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، “خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے، پاکستان نے آج چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کیا۔”
وزارت کے مطابق، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، سپارکو (SUPARCO)، نے چائنہ الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) اور مائیکروسیٹ چائنہ کے تعاون سے لانچ کیا۔
