شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی:
ویسٹ انڈیز 190 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 176 رنز بنا سکا!
پاکستان نے فلوریڈا کے لاوڈرہیل میں سنٹرل برورڈ ریجنل پارک میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے لیے 190 رنز کا مضبوط ہدف رکھا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔ اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے ویسٹ انڈیز کی بولنگ اٹیک پر حساب سے حملہ کرتے ہوئے ٹیم کو پاورپلے کے اختتام تک 47 رنز بغیر کسی وکٹ کے پہنچا دیا
