اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیت لیا
پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں رضاکاروں کی رجسٹریشن

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم

ایس این این نیوز اردو

بیورو چیف پاکستان


پاکستان شاہینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل جیت کر قوم کو ایک انمول تحفہ دیا۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کی مہارت، حوصلہ اور کھیل کے لیے لگن قابلِ تعریف ہے۔ فائنل میں بنگلہ

دیش کی ٹیم نے بھی سخت مقابلہ کیا، جس سے شائقین کو ایک دلچسپ اور کانٹے دار میچ دیکھنے کا موقع ملا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نوجوان کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا اور

کہا کہ حکومت پنجاب ہر سطح پر کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ مستقبل کے اسٹار کھلاڑی

پیدا ہو سکیں۔

پاکستان شاہینز کی یہ کامیابی نہ صرف کھیل کے میدان میں ایک یادگار لمحہ ہے بلکہ نوجوانوں میں حوصلہ اور جذبہ بڑھانے کا بھی باعث بنی۔