شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
پاکستانی سنوکر کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے
ہوئے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن (IBSF) کی عالمی سنوکر چیمپئن
شپ میں دو بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے۔
جمعے کے روز ہونے والے فائنلز میں، تجربہ کار محمد آصف نے IBSF ورلڈ
ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ جیت کر ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے کیریئر میں
شامل کر لیا، جبکہ نوجوان حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ
میں فتح حاصل کر کے مستقبل کا چمکتا ہوا ستارہ بننے کا ثبوت دیا۔
یہ نمایاں کامیابیاں اس بات کی علامت ہیں کہ پاکستان سنوکر کی دنیا میں
مضبوط واپسی کر رہا ہے، اور نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑی
عالمی مقابلوں میں ملک کا پرچم سربلند کر رہے ہیں۔
