شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
استنبول مذاکرات کے بعد ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے مشترک
اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغان
طالبان نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فریقین نے جنگ بندی کے مؤثر نفاذ کے لیے
نگرانی اور تصدیق کا مشترکہ نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا
ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر
جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سیزفائر کے قواعد و ضوابط 6 نومبر
کو استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔
ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں 25 سے 30 اکتوبر تک مذاکرات
ہوئے، جن کا مقصد دوحہ میں طے پانے والے ابتدائی جنگ بندی
معاہدے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
ترکیہ اور قطر دونوں نے فریقین کے مثبت کردار کی تعریف کی
اور کہا کہ وہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنا
تعاون جاری رکھیں گے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی اعلامیے کے نکات کی توثیق کرتے
ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔
