google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں بھارت پر شدید تنقید

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این نیوز اردو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں بھارت بالواسطہ طور پر خون ریزی میں شریک ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کی جانب سے ایسے رویے نہ صرف جنگ کو طول دیتے ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اس تنازعے میں فریق بننے کے بجائے امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ ٹرمپ نے بھارت پر تنقید کی ہے، ماضی میں بھی وہ کئی بار بھارت کی پالیسیوں اور عالمی معاملات میں اس کے کردار پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

ٹرمپ کی اس تقریر کے بعد بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا بھارت واقعی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبدار ہے یا پس پردہ کسی ایک فریق کو سہارا دے رہا ہے۔

تفصیل یہاں پڑھیں: ٹرمپ اور بھارت کی پالیسیوں کا ٹکراؤ