اسکینڈے نیوین نیوز اردو

وفاق کا گندم اور چینی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان
وفاق کا گندم اور چینی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے ملک میں گندم اور چینی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلے کے بعد کوئی صوبہ گندم یا چینی کی

نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگا سکے گا۔

ڈی ریگولیشن کے اس اقدام کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے خاتمے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔


پنجاب اب دوسرے صوبوں کو گندم کی منتقلی سے روک نہیں سکے گا، جس سے ملک بھر میں اجناس کی آزاد نقل و حرکت ممکن ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ مارکیٹ کے استحکام اور اجناس کی دستیابی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، تاہم اس سے صوبائی خود

مختاری کے حوالے سے نئی بحث بھی جنم لے سکتی ہے۔