اسکینڈے نیوین نیوز اردو

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو گالیاں دینے والا شخص گرفتار

شمائلہ اسلم

اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

بیورو چیف پاکستان

پنجاب پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے سوشل میڈیا

پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو توہین آمیز زبان اور گالیاں دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سائبر کرائم

ونگ اور مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار شخص نے سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر

اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے تھے جو نہ صرف اخلاقی طور پر قابلِ مذمت

ہیں بلکہ قانونی طور پر بھی جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ اور توہین آمیز مواد کی

اشاعت کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Read Previous

مانانوالہ: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے حاملہ اقراء جاں بحق

Read Next

اسپین کے ملقہ شہر کا ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular